تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

"کراچی کے لیے بجلی متبادل توانائی سے بنائی جائے گی”

کراچی : کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی کا کہنا ہے کہ کراچی کے لیے بجلی متبادل توانائی سے بنائی جائے گی، رواں سال کے موسم گرما  سے قبل900 میگا واٹ بجلی دستیاب ہوگی۔

کراچی میں فیوچر کانفرنس سے خطاب میں مونس علوی کا کہنا تھا کہ سرکلر ڈیٹ بڑھانے میں کے الیکٹرک کا کوئی کردار نہیں بلکہ کے الیکٹرک نے وفاق سے 130 ارب روپے وصول کرنا ہے۔

مونس علوی کا کانفرنس سے خطاب میں کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کا بجلی کا خصوصی لائسنس اس سال ختم ہورہا ہے، کے الیکٹرک خصوصی لائسنس کے بجائے مقابلے کی فضاء میں کام کرنا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سال2030 تک کراچی کے لیے 30 فیصد بجلی متبادل توانائی سے بنائی جائے گی کے الیکٹرک نے اپنے صارفین کو سستی بجلی کی فراہمی کے لیے چائنا کی تھری گورجز کمپنی سے معاہدہ کیا ہے۔

کراچی میں 40 فیصد کچی آبادی ہے اور ان میں رہنے والے بہت سے غریب لوگ بجلی کا ادا کرنے کی سکت نہیں رکھتے، انہیں ٹارگٹڈ سبسڈی دینے کے لیے نادرا ڈیٹا سے مدد لی جاسکتی ہے۔

چیئرمین پاکستان بزنس کونسل محمد اورنگزیب نے اپنے خطاب میں کہا کہ دوست ممالک پاکستان میں سرمایہ کرنا چاہتے ہیں، ملکی معیشت میں زراعت کی پیداواری صلاحیت کو بڑھانا چاہیے ، کسانوں کی مالی معانت کے ذریعے زرعی پیداوار میں 10 ارب ڈالرز کا اضافہ ہوسکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -