بدھ, مئی 21, 2025
اشتہار

صارفین کے لیے بری خبر، بجلی کتنی مہنگی ہونے والی ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: بجلی صارفین کے لیے بری خبر ہے، بجلی 1 روپے 27 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق سی پی پی اے نے اپریل کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست دائر کر دی ہے، جس پر نیپرا 29 مئی کو سماعت کے بعد فیصلہ کرے گا۔

درخواست گزار کے مطابق اپریل میں 10 ارب 51 کروڑ 30 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی، جب کہ اسی ماہ بجلی کمپنیوں کو 10 ارب 19 کروڑ 60 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی۔


صارفین کیلئے اہم خبر، اوگرا نے گیس نرخوں میں ردوبدل کی منظوری دیدی


سی پی پی اے نے کہا بجلی کی فی یونٹ لاگت 8.94 پیسے جب کہ ریفرنس لاگت 7.68 روپے تھی، اپریل میں پانی سے 21.94 فی صد، مقامی کوئلے سے 14.51 فی صد بجلی پیدا کی گئی، درآمدی کوئلے سے 10.02، فرنس آئل سے 0.97 فی صد بجلی پیدا کی گئی۔

سی پی پی اے کے مطابق مقامی گیس سے 8.01 درآمدی ایل این جی سے 20.52 فی صد بجلی پیدا کی گئی، جب کہ اپریل میں جوہری ایندھن سے 17.91 فی صد بجلی پیدا کی گئی۔

اہم ترین

علیم ملک
علیم ملک
علیم ملک پاور ڈویژن، آبی وسائل، وزارت تجارت اور کاروبار سے متعلق دیگر امور کے لیے اے آر وائی نیوز کے نمائندے ہیں

مزید خبریں