اتوار, جولائی 7, 2024
اشتہار

پڑوسی ممالک میں بجلی کا فی یونٹ کتنے کا ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

مفت بجلی دینے کے نعرے لگا کر اقتدار میں آنے والوں نے عوام کے لیے بجلی مزید مہنگی کردی۔

گھریلو صارفین کو مختلف ٹیکس اورایڈجسٹمنٹس ملا کر فی یونٹ 65 روپے سے بھی زیادہ کا پڑے گا اور غریب عوام مہنگے بجلی کے بل جمع کروانے پر مجبور ہوں گے۔

پاکستان میں توعام صارف کوفی یونٹ تقریباً 65 روپے سے زائز کا پڑے گا لیکن پڑوسی ملکوں میں بجلی کےنرخ کچھ یوں ہیں۔

- Advertisement -

افغانستان میں 200 یونٹ تک بجلی ڈھائی افغانی فی یونٹ ہے جبکہ بنگلہ دیش میں 200 یونٹ تک بجلی کا یونٹ 7 ٹکہ 20 پیسے مقرر ہے۔

بھارت میں بجلی کا فی یونٹ 6 روپے 29 پیسے مقرر ہے۔

پاکستان میں گھریلو صارفین کے لیے بجلی کا یونٹ 5 روپے 72 پیسے سے 7 روپے 12 پیسے تک بڑھادیا گیا ہے جس کے بعد فی یونٹ نرخ 48 روپے 84 پیسے تک ہوگیا جبکہ سیلزٹیکس کے بعد فی یونٹ 57 روپے 63 پیسے جبکہ ایڈجسٹمنٹ اورٹیکسوں کے بعد فی یونٹ بجلی 65 روپےسے تجاوزکر جائے گا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ARY News (@arynewstv)

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں