منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

بجلی کی قیمت میں4روپے 35پیسے کمی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : لوڈشیڈنگ کے ستائےعوام کیلئے خوش خبری، بجلی کی قیمت میں چار روپے پینتیس پیسے فی یونٹ کمی کر دی گئی تاہم اس کمی سے کراچی کے شہری محروم رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر کے بجلی صارفین کیلئے قیمت میں چار روپے پینتس پیسے کمی کر دی گئی، نیپرا کے مطابق یہ کمی فروری اور مارچ کیلئے فیول ایڈ جسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے، فیصلے سے صارفین کو چالیس ارب روپے سے زائد کا ریلیف ملے گا ۔

فروری کے مہینے کیلئے دو روپے پندرہ پیسے جبکہ مارچ کیلئے دو روپے بیس پیسے کمی کی منظوری دی گئی ہے۔

نیپرا کا کہناہے کہ اس کمی کااطلاق کے الیکٹرک اور تین سو یونٹ سے کم استعمال کرنے والے صارفین پر نہیں ہوگا۔


مزید پڑھیں : بجلی کی قیمت 2روپے 21 پیسے فی یونٹ کمی


اس سے قبل رواں سال جنوری میں بجلی کی قیمت دو روپے اکیس پیسے فی یونٹ کمی کی گئی تھی، یہ کمی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دسمبر کیلئے دی گئی تھی،  سی سی پی اے کا کہنا تھا کہ بجلی پیداوار کیلئے ہائیڈرو اور گیس پلانٹس پر انحصار کے باعث بجلی کی قیمت کی پیداواری لاگت کم ہوئی ہے، جس کے باعث ایک روپے پچاسی پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست دی گئی تھی۔

تاہم نیپرا نے سماعت کے بعد مزید چھتیس پیسے فی یونٹ کمی کا فیصلہ کیا‌۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں