ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

فیول ایڈجسٹمنٹ : بجلی صارفین بھاری بل دینے کی تیاری کرلیں

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : بجلی 7 روپے 13 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے ، جس سے بجلی صارفین پر 66 ارب 77 کروڑ کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

تفصیلات کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی 7 روپے 13پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست دائر کردی، درخواست جنوری کی فیول پر ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جمع کرائی گئی ہے۔

جس سے بجلی صارفین پر 66ارب 77کروڑ کا اضافی بوجھ پڑے گا ، نیپرا 23 فروری کو درخواست پرسماعت کے بعد فیصلہ کرے گی تاہم فیصلے کا اطلاق لائف لائن کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہو گا۔

- Advertisement -

درخواست میں بتایا گیا کہ جنوری میں مجموعی طور پر 7ارب 93کروڑ یونٹ بجلی فروخت کی گئی، پانی سے 11.12 فیصد، ڈیزل سے 1.22فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

سی پی پی اے کا کہنا تھا کہ مقامی کوئلے سے 16.51فیصد، درآمدی کوئلے سے 6.93 فیصد بجلی پیدا کی گئی جبکہ جنوری میں مہنگے فرنس آئل سے 9.03 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

اس کے علاوہ مقامی گیس سے 12.45 فیصد ،درآمدی ایل این جی سے 18.22فیصد اور جوہری ایندھن سے 20.78 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں