ہفتہ, جنوری 4, 2025
اشتہار

پاکستان کے مقابلے دیگر ممالک میں بجلی ٹیرف کیا ہے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان اور دیگر ممالک کے بجلی ٹیرف کے موازنے کی تفصیلات سامنے آگئیں ، جس کے تحت علاقائی ممالک کے مقابلے پاکستان میں مہنگی بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق نگراں وزیر گوہر اعجاز  نے پاکستان کے مقابلے دیگر ممالک کے بجلی ٹیرف کی تفصیلات جاری کردیں۔

گوہر اعجاز نے بتایا کہ علاقائی ممالک کے مقابلے پاکستان میں مہنگی بجلی فراہم کی جا رہی ہے، پاکستان میں صنعتوں کیلئے بجلی کا نرخ 44 روپے 56 پیسے فی یونٹ ہے۔

- Advertisement -

انھوں نے کہا کہ اس کے مقابلے مصر میں بجلی کانرخ 10 روپے 58 پیسے ، ترکی میں 16 روپے 43 پیسے فی یونٹ، بنگلادیش میں بجلی کی قیمت 20 روپے 89 پیسے فی یونٹ ہے۔

سابق وزیر نے مزید بتایا کہ بھارت میں صنعتوں کو بجلی 23 روپے 39 پیسے فی یونٹ میں دی جا رہی ہے جبکہ ویتنام اور سری لنکا میں بجلی کی قیمت 23 روپے 67 پیسے فی یونٹ ہے۔

سابق وفاقی نگراں وزیر نے کہا کہ حکومت بجلی صارفین کیلئے بجلی کا نرخ 26 روپے فی یونٹ مقرر کرے، انرجی سیکٹر میں اصلاحات ناگزیر ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں پر نظر ثانی اور ادائیگی صرف بجلی پیدا کرنے پر کی جائے، بجلی پیدا نہ کرنے والے آئی پی پیز کو ادائیگیاں روکی جائیں، خسارے کا شکار بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کی جائے۔

Comments

اہم ترین

علیم ملک
علیم ملک
علیم ملک پاور ڈویژن، آبی وسائل، وزارت تجارت اور کاروبار سے متعلق دیگر امور کے لیے اے آر وائی نیوز کے نمائندے ہیں

مزید خبریں