تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

الیکٹرانک سینٹر میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا، کروڑوں کا سامان جل کر راکھ

لاہور : فائر فائٹرز سے مشہور الیکڑانک مارکیٹ حفیظ سینٹر میں لگنے والی خوفناک آتشزدگی پر قابو پالیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں کے علاقے گلبرگ مین بولیوارڈ پر واقع معروف الیکٹرانک مارکیٹ حفیظ سینٹر میں صبح 6 بجے بھڑکنے والی آگ ٹھنڈی ہوگئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ پلازہ کی دوسری عمارت پر شارٹ سرکٹ کے باعث لگی جس نے باقی منزلوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لیا۔

واضح رہے کہ گلبرگ میں واقع حفیظ سینٹر میں لگنے والی آگ پر قابو پانے میں فائر بریگیڈ کی 2 اسنارکلز 33 گاڑیاں اور 70 سے زائد اہل کار آگ بجھانے میں مصروف عمل تھیں۔

لاہور آتشزدگی، نوجوان نے جان کی پرواہ کیے بغیر7 افراد کو بچالیا

آتشزدگی کی اطلاع ملنے پر تاجروں کی بڑی تعداد حفیظ سینٹر پہنچی، جنھوں نے اپنی مدد آپ کے تحت اپنا قیمتی سامان نکالنا شروع کیا، اس دوران رقت آمیز مناظر بھی دیکھنے کو ملے، کئی تاجر اپنا کروڑوں کا سامان جلتا دیکھ کر آب دیدہ ہوگئے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مقامی انتظامیہ کو تمام ضروری وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی تھی۔

Comments

- Advertisement -