جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

نیب نے بدعنوان عناصر سے کتنی ریکوری کی؟ چیئرمین نیب نے بتادیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: چیئرمین نیب جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ نیب نے اب تک بدعنوان عناصر سے 466 ارب روپے وصول کیے، نیب کیسز میں سزا کی شرح 86.8 فیصد ہے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ نیب کرپشن، وائٹ کالر، کرائم کیسز میرٹ پر نمٹانے کے لیے پرعزم ہے، مفروروں، اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیے وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ نیب نے معزز عدالتوں میں 1230 ریفرنسز دائر کیے ہیں، جلد سماعت کے لیے پراسیکیوشن ڈویژن کو درخواستیں دائر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

- Advertisement -

چیئرمین نیب نے کہا کہ کروڑوں، اربوں کی کرپشن کے خلاف قانون اپنا راستہ خود بنائے گا، ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ نیب کی اولین ترجیح ہے۔

جاوید اقبال نے کہا کہ قوم کے تقریباً 943 ارب روپے لوٹے گئے ہیں، منی لانڈرنگ، بدعنوانی کے دیگر کیسز کی تحقیقات میرٹ پر جاری ہیں، اشتہاری، مفروروں کی گرفتاری کے لیے وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نیب نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا نیا نظام وضع کیا ہے، ٹیم 2 انویسٹی گیشن افسران، لیگل کنسلٹنٹ، مالیاتی ماہر پر مشتمل ہوتی ہے۔

چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ فرانزک لیبارٹری کے قیام سے انکوائری، انویسٹی گیشن کے معیار میں بہتری آئی ہے، ڈیجیٹل فرانزک، سوالیہ دستاویز، فنگر پرنٹ کے تجزیہ کی سہولت موجود ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں