امریکی بزنس ٹائیکون اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی مشیر ایلون مسک نے اپنا نام تبدیل کر لیا ہے نئے نام سے لوگوں میں تجسس کی لہر دوڑ گئی ہے۔
امریکی بزنس ٹائیکون اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی مشیر ایلون مسک ایک بار پھر خبروں میں آ گئے ہیں۔ تاہم اس بار وہ صدارتی مشیر کے طور پر لیے گئے کسی فیصلے کی وجہ سے نہیں بلکہ اپنا نام تبدیل کرنے کی وجہ سے آئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایلون مسک نے اپنا نام تبدیل کر کے گورکلون رسٹ Gorklon Rust رکھ لیا ہے۔ تاہم یہ نام انہوں نے اپنی قانونی اور شخصی طور پر ہیں بلکہ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر کیا ہے۔
انہوں نے ایکس پر اچانک اپنا ڈسپلے نام تبدیل کر کے گورکلون رسٹ Gorklon Rust رکھ لیا ہے لیکن اس اچانک تبدیلی سے صارفین متجسس ہیں کہ انہوں نے ایسا کیوں کیا۔
رپورٹ کے مطابق "Grok” دراصل ایلون مسک کی مصنوعی ذہانت کی کمپنی xAI کے چیٹ بوٹ کا نام ہے، جبکہ "Rust” مشہور پروگرامنگ لینگویج کا حوالہ ہو سکتا ہے، جو مبینہ طور پر xAI کی ٹیکنالوجی میں استعمال ہو رہی ہے۔
لوگوں کے لیے یہ بات دلچسپی سے خالی نہ ہوگی کہ Gorklon Rust صرف ایلون مسک کا نیا تبدیل شدہ نام ہی نہیں بلکہ Gorklon Rust سے مراد سولانا بلاکچین میم کوائن بھی ہے، اور اس کی تجارت پمپ سویپ، Raydium اور Meteora جیسے وکندریقرت پلیٹ فارمز پر ہو رہی ہے۔
تاہم یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ ایلون مسک نے X پر اپنا نام تبدیل کیا ہو، فروری میں وہ عارضی طور پر Harry Bolz کے نام سے جانے گئے جبکہ دسمبر میں انہوں نے خود کو Kekius Maximus کہا تھا۔ یہ ایک meme سکے اور میکسیمس کا کردار بھی تھا، جسے رسل کرو نے فلم گلیڈی ایٹر میں ادا کیا تھا۔