تازہ ترین

ایلون مسک نے کھویا اعزاز دوبارہ حاصل کر لیا

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا اور ٹوئٹر کے بانی ایلون مسک ایک بار پھر دنیا کے امیر ترین شخص ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق تقریباً 2 ماہ کے بعد امیر ترین شخص کی فہرست میں دوسرے نمبر پر رہنے کے بعد ایلون مسک انڈیکس میں واپس پہلے نمبر پر آگئے ہیں۔

بلومبرگ کے مطابق پیر کے روز مارکیٹ بند ہونے  تک ایلون مسک کی مجموعی دولت کی مالیت تقریباً 187.1 بلین ڈالر تھی جب کہ برنارڈ آرنلٹ 185.3 بلین ڈالر کے مالک ہیں۔

ایلون مسک 200 بلین ڈالر کھونے والے پہلے شخص بن گئے

رپورٹ کے مطابق ٹیسلا کے اسٹاک جنوری سے بڑھ رہے ہیں اور پیر کو یہ 207.63 ڈالرز پر بند ہوئے۔

واضح رہے کہ ایلون مسک کی جگہ فرانس سے تعلق رکھنے والے برنارڈ آرنلٹ کو دنیا کا امیر ترین شخص قرار دیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ ایلون مسک کے پاس دنیا کے امیر ترین شخص کا اعزاز دوبارہ حاصل ہوگیا ہے، لیکن تاریخ 200 ارب ڈالر گنوانے والے پہلے شخص کا اعزاز بھی انہی کے پاس ہے۔

نومبر 2021 میں ایلون مسک کی دولت ریکارڈ 340 ارب ڈالرز تک پہنچی مگر ٹیسلا کے حصص میں کمی کے بعد 2022 کے اختتام پر وہ گھٹ کر 137 ارب ڈالرز تک پہنچ گئی تھی۔

Comments

- Advertisement -