ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

مارک زکربرگ کی نئی ایپ ’تھریڈز‘ پر ایلون مسک کا ردعمل

اشتہار

حیرت انگیز

میٹا کی جانب سے ٹوئٹر کے مقابلے پر نئی ایپ تھریڈز کو متعارف کرانے کے بعد ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک کا ردعمل آگیا۔

ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے میٹا کی نئی ایپ لانچ پر انسٹاگرام کو تنقید کا نشانہ بنایا، تھریڈز کو ایلون مسک کی زیر ملکیت سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر کے لیے سب سے بڑا خطرہ تصور کیا جارہا ہے۔

ایلون مسک نے انسٹاگرام پر تنقید اس وقت کی جب مارک زکربرگ کے نئے پلیٹ فارم تھریڈز کے صارفین کی تعداد چند گھنٹوں میں ایک کروڑ سے تجاوز کرگئی۔

- Advertisement -

ایلون مسک نے ایک صارف کے ٹوئٹ کے جواب میں انسٹاگرام پر تنقید کی۔

انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ ‘انسٹاگرام میں تکلیف کو چھپا کر جعلی خوشی کے اظہار سے ٹوئٹر پر کسی اجنبی کا حملہ زیادہ بہتر ہے’۔

واضح رہے کہ ایلون مسک برسوں سے انسٹاگرام پر تنقید کرتے رہے ہیں۔

یاد رہے کہ تھریڈز ایپ انسٹاگرام سے منسلک ہے اور انسٹاگرام اکاؤنٹس سے ہی اس پر سائن ان ہونا ممکن ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں