تازہ ترین

ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کا مشترکہ اعلامیہ جاری

ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی پاکستان کا تین روزہ...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایلون مسک اب دنیا کے امیر ترین شخص نہیں رہے

نیو یارک : امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک دنیا کے پہلے امیر ترین شخص بننے کے چند دن بعد ہی دوسرے نمبر پر آگئے جبکہ ایمازون کے بانی جیف بیزوس دوبارہ دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک اب دنیا کے امیر ترین شخص نہیں رہے، چند روز قبل انہیں دنیا کا امیر ترین شخص قرار دیا گیا تھا تاہم وہ خوشی ان کیلئے دیرپا ثابت نہ ہوسکی اور ان کی کمپنی کے شیئرز8فیصد تک گر گئے۔

اس حواے سے امریکی فوربس میگزین کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز ٹیسلا کے حصص میں تقریباً 8 فیصد کی گراوٹ واقع ہوئی ہے جس کی وجہ سے ان کی مجموعی دولت 176.2 ارب امریکی ڈالر رہ گئی۔

کچھ روز قبل دنیا کے امیر ترین شخص قرار دیئے جانے والے ایلن مسک اب دوسرے نمبر پر واپس پہنچ گئے ہیں، جس کی وجہ ایک ہی دن میں ان کی دولت میں تقریباً 14 ارب امریکی ڈالر کی گرواٹ ہونا ہے۔

برقی گاڑی تیار کرنے والی کمپنی ٹیسلا کے بانی ارب پتی ایلن مسک اب دنیا کے دوسرے نمبر کے امیر ترین شخص ہیں جبکہ ایمیزون کے بانی جیف بیزوس دوبارہ سے دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے ہیں۔

فوربس میگزین کے مطابق ایلن مسک کی دولت اب جیف بیزوس سے6 ارب ڈالر کم ہے، جیف بیزوس کی مجموعی دولت اب 182.1 ارب ڈالر ہے اور وہ پھر سے دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے ہیں۔

گزشتہ روز جیف بیزوس کی کمپنی ایمازون کے حصص میں بھی گراوٹ واقع ہوئی اور ان کی دولت میں بھی 3.6 ارب ڈالر کی کمی واقع ہوئی تھی۔

خیال رہے کہ ٹیسلا کے سی ای او ایلن مسک گزشتہ جمعرات کو دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے تھے۔ ایلن مسک کی دولت 188 بلین امریکی ڈالر سے زیادہ ہو گئی تھی، جوکہ جیف بیزوس کی دولت 187 بلین ڈالر سے ایک بلین ڈالر زیادہ تھی۔

مزید پڑھیں : دنیا کے امیر ترین شخص کے پاس کتنی دولت ہے؟

دنیا کی امیر ترین شخصیات کی اس فہرست میں 500 ارب پتیوں کے نام شامل ہیں۔ خیال رہے کہ بیزوس سال 2017 سے دنیا کے امیر ترین شخص ہیں۔

 

Comments

- Advertisement -