تازہ ترین

ایلون مسک نے نامور کھلاڑیوں کا بلیو ٹک چھین لیا

ایلون مسک نے 8 ڈالر نہ دینے پر فٹبال اور کرکٹ کے نامور ستاروں کا بلیو ٹک بھی چین لیا۔

ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے آٹھ ڈالر نہ دینے پر سب سے مقبول ایتھلیٹ کرسٹیانو رونالڈو کو بھی بلیو ٹک سے محروم کردیا، رونالڈو کے ٹوئٹر پر ریکارڈ 108 ملین فالوورز ہیں۔

ویرات کوہلی، بابر اعظم، شاہین آفریدی، شاہد آفریدی، سچن ٹنڈولکر سے بھی بلیو ٹک واپس لے لیا گیا۔

ایلون مسک کی جانب سے کہا گیا تھا کہ اب فیس دینے والے صارفین کو ہی بلیو ٹک دیا جائے گا۔

ٹوئٹر سبسکرپشن فیس کتنی ہے؟

پاکستان میں ٹوئٹر بلیو کی سبسکرپشن فیس ماہانہ 2250 روپے رکھی گئی ہے جبکہ دنیا کے دیگر ممالک میں یہ 8 سے 11 ڈالرز کے درمیان ہے۔

سبسکرپشن لینے کے بعد ٹوئٹر بلیو سروس کے صارفین کو بلیو چیک مارک کے ساتھ ساتھ طویل ویڈیوز، 4000 حروف کے ٹوئٹس اور ٹوئٹ کو ایڈٹ کرنے سمیت متعدد نئے فیچرز تک رسائی فراہم کی جائےگی۔

Comments

- Advertisement -