ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک نے یوکرین کو انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ روس کے ساتھ جنگ بند کرے ورنہ اسٹار لنک سروس تک رسائی بند کر دیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایلون مسک نے مذکورہ دھمکی سے قبل یوکرین کے صدر زیلنسکی کو روس کے ساتھ جنگ جاری رکھنے پر ’مصیبت‘ قرار دیا تھا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایلون مسک نے لکھا کہ میں روسی صدر پیوٹن کو فائٹ کیلیے چیلنج دیتا ہوں لیکن میرے پاس یوکرین کی اسٹار لنک سروس تک رسائی کو روکنے کی طاقت بھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: روس کے مقابلے میں یوکرین سے نمٹنا زیادہ مشکل ہے، ٹرمپ
ایلون مسک کا کہنا تھا کہ میں نے زبانی طور پر پیوٹن کو یوکرین پر ایک دوسرے سے فائٹ کا چیلنج دیا، میرا اسٹار لنک سسٹم یوکرین کی فوج کی ریڑھ کی ہڈی ہے، اگر میں نے اسے بند کر دیا تو اس کی پوری فرنٹ لائن ڈھیر ہو جائے گی۔
یہ تبصرہ انہوں نے اپنی ایک پرانی پوسٹ پر صارف کے کمنٹ کا جواب دیتے ہوئے کیا جہاں انہوں نے یوکرینی حکومت پر پابندیوں کی تجویز پیش کی تھی۔
ماریو نامی صارف نے تجویز دی تھی کہ یوکرین اس کا شکار تھا اور ایلون مسک کسی وجہ سے روسی صدر پیوٹن پر تنقید نہیں کر رہے۔
اسٹار لنک صارفین کو ایک چھوٹی سی سیٹلائٹ ڈش کے ذریعے ڈیٹا کیلیے انٹرنیٹ تک رسائی حاصل ہوتی ہے۔ 2022 سے یوکرین پر روسی حملے کے بعد یوکرین کے موبائل اور فکسڈ لائن نیٹ ورکس کو نقصان پہنچا۔
یوکرینی فوج اس نظام سے سب سے زیادہ مستفید ہوئی ہے کیونکہ فورسز کو اگلے مورچوں پر بھاری سگنل جیمنگ کے ساتھ لڑنا پڑ رہا ہے۔