امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر اور ارب پتی ایلون مسک کا 14 واں بچہ منظرِ عام پر آ گیا ہے۔
دنیا کے سب سے بڑے صنعت کار اور امیر ترین شخصیات کی فہرست میں شامل ایلون مسک کا ایک اور بچہ منظر عام پر آگیا، ایلون مسک نے شیون زیلیس کے ساتھ اپنے چوتھے بچے کا خیرمقدم کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون شیون زیلیس مسک کی کمپنی نیورالنک میں ایگزیکٹو کے عہدے پر فائز ہیں اور ان سے مسک کے پہلے بھی تین دیگر بچے ہیں تاہم اب ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔
View this post on Instagram
شیون زیلیس نے ایکس پر پوسٹ کے ذریعے اس خوشی کی خبر کا اعلان کیا ہے انہون نے لکھا کہ "ایلون کے ساتھ بات کر کے اور خوبصورت آرکیڈیا کی سالگرہ کے موقع پر ہمیں یہ بہتر لگا کہ ہم اپنے پیارے بیٹے سیلڈن لائکرگس کے بارے میں بھی لوگوں کو براہِ راست بتائیں”۔
تاہم شیون زیلیس نے یہ نہیں بتایا کہ بچہ کب پیدا ہوا لیکن ان کی اس پوسٹ پر ایلون نے دل والی ایموجی سے جواب دیا ہے، شیون کے اعلان کے بعد یہ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ ایلون مسک کا 14 واں بچہ ہے۔
ٹیسلا اور اسپیش ایکس کے سی ای او ایلون مسک اور نیورالنک میں ایگزیکٹو کے عہدے پر فائز شیون زیلیس کے ہاں 2021 میں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی تھی، اور 2023 میں ان کے ہاں بیٹی آرکیڈیا کی پیدائش ہوئی۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ اس سے قبل قدامت پسند اثر و رسوخ کی حامل ایشلے سینٹ کلیئر نے کہا تھا کہ ان کا بھی حال ہی میں مسک سے ایک بچہ پیدا ہوا۔