تازہ ترین

یہ نہیں ہوسکتا، ایلون مسک نے ملازم کو کڑی سزا سنادی

سان فرانسسکو : میری ٹوئٹس کی ریچ کیوں کم ہوئیں؟ ایلون مسک نے ملازم کو کڑی سزا دے ڈالی۔

ٹوئٹر کی گرتی ساکھ کو بچانے کے لئے ایلون مسک کئی نئی چیزیں کررہے ہیں مگر انہیں خاطر خواہ کامیابی نہیں مل رہی ہے۔

ٹیکنالوجی کی ویب سائٹ دی ورج کے مطابق اس مقصد کے لئے ایلون مسک نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کو پرائیویٹ بھی کیا تاکہ یہ نتیجہ اخذ کیا جاسکے کہ پوسٹ کی انگیجمنٹ میں اضافہ ہوگا یا نہیں۔

دی ورج کے مطابق یہ اقدام متعدد صارفین کی شکایات کا نتیجہ تھا جنہوں نے کہا کہ ٹوئٹر میں تبدیلیوں سے ان کی "ریچ” کم ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایپل، گوگل اور ایمازون کے حوالے سے بری خبر

اس مسئلے کے سدباب کے لئے مسک نے انجینئرز اور مشیروں کی ایک ٹیم کو اکٹھا کیا جس میں انہوں نے اس بات کو ‘مضحکہ خیز’ قرار دیا اور کہا میرے 100 ملین سے زیادہ فالوورز ہیں، اور مجھے صرف ہزاروں تاثرات مل رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق انجینئرز میں سے ایک نے ایک ممکنہ وضاحت پیش کی کہ اس کے ٹویٹس میں عوام کی دلچسپی ختم ہو رہی ہے۔

انجینئر نے یہ بھی بتایا کہ اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ ٹوئٹر کا الگورتھم ان کے خلاف متعصب تھا۔ مسک کو یہ بات ہضم نہ ہوئی اورانہوں نے فوری طور پر انجینئر کو برطرف کردیا۔

Comments

- Advertisement -