جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

چور کی ایسی حرکت کہ سب حیران!

اشتہار

حیرت انگیز

کھڑکی توڑ کر گھر میں داخل ہونے والا چور کھانے پینے اور سستانے کے بعد مالک مکان کو 200 ڈالر دے کر فرار ہو گیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ عجیب و غریب واقعہ امریکی ریاست نیو میکسیکو کے سینٹافی میں پیش آیا جہاں گھر میں گھسنے والا مسلح چور بغیر لوٹ مار کے چلتا بنا۔

مالک مکان اس وقت حیرت زدہ رہ گیا جب اس نے گھر میں رائفل تھامے شخص کو بیٹھے دیکھا جو کھڑکی توڑ کے اندر آیا تھا۔

- Advertisement -

چور نے فریج میں رکھا کھانا کھایا، مشروب پیا اور تھوڑی دیر آرام کرنے کے بعد مالک کو 200 ڈالر تھما دیے، یہ سب دیکھ کر مالک حیران رہ گیا کہ چور نے کوئی لوٹ مار نہیں کی، کسی چیز کا مطالبہ نہیں کیا اور الٹا پیسے دے کر معافی مانگنے لگا۔

مالک کے بقول کھڑکی ٹوٹنے پر چور اتنہائی شرمندہ تھا اور اپنی حرکت پر نادم تھا ساتھ ہی جاتے جاتے نقصان کے ازالے کے طور پر 200 ڈالر زرتلافی دے گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں