اشتہار

کراچی پولیس آفس پر حملہ، جناح اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کی مرکزی سڑک شاہراہ فیصل پر قائم کراچی پولیس آفس (کے پی او) پر دہشتگردوں کی جانب سے حملے کے جناح اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق جناح اسپتال کے تمام پیرا میڈیکل اسٹاف کو ہنگامی بنیاد پر طلب کر لیا گیا۔

واقعے کا ایک زخمی جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا جس کی عمر 25 سال ہے۔ زخمی شخص ایدھی رضاکار ہے جسے 2 گولیاں لگی ہیں۔

- Advertisement -

پولیس کے دفتر میں دہشتگردوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ کے پی او میں محصور پولیس افسر کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد 10 سے زائد ہے اور وہ گروپ کی شکل میں ہیں۔

رینجرز اور پولیس نے پولیس چیف آفس کو گھیرے میں لے لیا۔ پولیس دفتر کے عقب میں ایک مشکوک گاڑی موجود ہے جس کو چیک کرنے کے لیے بی ڈی ایس کو طلب کر لیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں