اشتہار

میڈیکل کالج داخلہ ٹیسٹ ، اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور : خیبر پختونخواہ میں میڈیکل کالج داخلہ ٹیسٹ کے پیش نظر 10اسپتالوں میں ایمرجنسی کے نافذ کردی گئی، سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی ٹیسٹ کے اختتام تک برقرار رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ میں میڈیکل کالج داخلہ ٹیسٹ کے لئے صوبے کے 10اسپتالوں میں ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

جس میں کہا ہے کہ ایمرجنسی 26نومبرکو ایٹاٹیسٹ سینٹرز کے قریبی اسپتالوں میں نافذ ہوگی اور سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی ٹیسٹ کے اختتام تک برقرار رہے گی۔

- Advertisement -

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ خیبر ٹیچنگ اسپتال اور ڈی ایچ کیو بٹ خیلہ ملاکنڈ ، ڈی ائی خان کےمفتی محمودمیموریل اسپتال اور ڈی ایچ کیو میں ایمرجنسی نافذ ہوگی۔

اس کے علاوہ کوہاٹ کےڈی ایچ کیواورایبٹ آبادکےایوب میڈیکل کمپلیکس میں بھی ، مردان کے دونوں اسپتالوں ایم ایم سی اور ڈی ایچ کیو میں بھی ایمرجنسی کے نفاذ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق سوات کےسیدو ٹیچنگ اسپتال اور ڈی ایچ کیو کبل میں بھی ایمرجنسی کا نفاذ ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں