اشتہار

’سمندری طوفان کے پیشِ نظر فوری ایمرجنسی نافذ کی جائے‘

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے کہا ہے کہ سمندری طوفان کےپیش نظرفوری ایمرجنسی نافذ کی جائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرتوانائی کی زیرصدارت ہنگامی اجلاس ہوا جس میں انہوں نے کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنےکیلئےکمپلین سیل قائم کیےجائیں اور بجلی کی تنصیبات سےمتعلق شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے۔

صوبائی وزیر نے اپیل کی کہ متوقع طوفانی صورتحال میں عوام بلاوجہ گھروں سےباہر نہ نکلیں، مال مویشی کو بجلی کے پولوں سے ہرگز نہ باندھیں۔

- Advertisement -

ممکنہ طوفان بپر جوائے کے پیش نظر سندھ حکومت نے کوسٹل بیلٹ سے شہریوں کو منتقل کرنے کے لیے ریڈ الرٹ جاری کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سندھ حکومت نے منگل کی شام 6 بجے تک شہریوں کو منتقل کرنے کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے ہدایت کی کہ پی ڈی ایم اے ہر چھ گھنٹے بعد منتقلی کی رپورٹ جاری کرے گی۔

سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ منتقل افراد کی تعداد، ریلیف کیمپوں میں منتقلی کی تفصیل جاری کی جائیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں