بدھ, فروری 19, 2025
اشتہار

امارات ایئر لائن کی صرف 2 مسافروں کو لے کر پرواز

اشتہار

حیرت انگیز

کسی بھی جہاز میں عموماً کئی سو مسافر سوار ہوتے ہیں لیکن امارات کی ایئر لائن نے صرف 2 مسافروں کے ساتھ مشرقی افریقہ سے سوئٹزر لینڈ تک پرواز کی۔

برطانوی اخبار کے مطابق مشرقی افریقہ سے ماں اور بیٹی نے سوئٹزر لینڈ چھٹیاں منانے کے لیے امارات ایئر لائن سے بکنگ کرائی تھی۔ جب 59 سالہ کمی شیڈل اپنی 25 سالہ بیٹی زوئی کے ہمراہ جہاز پر سوار ہوئیں تو یہ دیکھ کر حیران رہ گئیں کہ جہاز کے اکانومی کلاس میں صرف وہ ماں بیٹی ہی مسافر تھیں اور باقی پورا جہاز خالی تھا۔

اس سے بھی زیادہ حیران کن بات یہ تھی کہ ایئرلائن نے ان ہی دو مسافروں کو لے کر اڑان بھری اور مشرقی افریقہ کے جزیرے سیشیلز سے سوئٹزر لینڈ پہنچایا۔

ماں بیٹی نے اس انوکھے سفر کو مزید دلچسپ بنانے کے لیے مزاحیہ ویڈیوز بنائیں اور رقص کرتے، پورا جہاز گھومتے ہوئے یہ سفر طے کیا۔

زوئی ڈوئل کے مطابق خالی جہاز اُن کے لیے ایک ’حیران کُن‘ بات تھی اور ہمیں بالکل علم نہیں تھا کہ ہم جہاز میں سفر کرنے والے اکلوتے مسافر ہوں گے۔ میرے خیال میں جہاز میں مزید چار مسافر موجود تھے مگر وہ فرسٹ کلاس میں موجود تھے اور ہم سے بالکل علیحدہ تھے۔

جہاز کے عملے کی جانب سے دونوں ماں بیٹیوں کو جہاز کے اندر گھُمایا بھی گیا لیکن انہیں جہاز کے فرسٹ کلاس حصے میں جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اسی سے ملتا جلتا ایک واقعہ جنوری 2022 میں بھی پیش آیا تھا جب ایک برطانوی طالب علم لندن سے فلوریڈا جانے والی پرواز کا تنہا مسافر بنا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں