تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

ایمریٹس نے مسافروں کو بڑی خوشخبری سنادی

دبئی: ایمریٹس ایئرلائن کے چیف کمرشل آفیسر نے کہا ہے کہ ’ان کی کمپنی رواں سال موسم سرما تک سفر کی تقریباً 70 فیصد صلاحیت بحال کرلے گی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دبئی کی ایئرلائن کمپنی نے کورونا وائرس کی وبا سامنے آنے کے بعد اپنی فضائی خدمات میں خاصی کمی کی تھی اور گزشتہ برس مارچ سے اس کی جانب سے کئی پروازیں بند کی گئیں۔

اگرچہ ایئرلائن 151 بوئنگ 777 جیٹس کے ساتھ پروازیں شروع کرچکی ہے تاہم اس کی زیادہ تر 118 ایئر بسز اے 380 سپ جمبوز گراؤنڈ ہیں۔

مزید پڑھیں: ایمریٹس ایئرلائن کی نئی بکنگ پالیسی، مسافروں کیلئے بڑی خبر

ایمریٹس ایئرلائن کے کمرشل آفیسر عدنان کاظم نے دبئی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ’ہماری منصوبہ بندی ہے کہ ہم 2021 کے موسم سرما تک 70 فیصد فضائی آپریشن بحال کر دیں۔‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’ایئرلائن نے 120 مقامات کے لیے مسافر پروازیں بحال کی ہیں، ان میں سے تقریباً 85 فیصد وہ ہیں جو وبا سے پہلے کی ہیں۔‘

خیال رہے کورونا کی وبا سامنے آنے کے بعد دیگر ایئرلائنز کی طرح ایمریٹس کو بھی مالی مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Comments

- Advertisement -