اشتہار

امارات کا غیر ملکیوں کے لئے اہم اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

ابوظبی: یو اے ای نے وزٹ ویزے ، گولڈن اقامے یا آن لائن ورک ویزہ ہولڈرز سے متعلق اہم اعلان کردیا۔

متحدہ عرب امارات کی فیڈرل اتھارٹی برائے شناخت وقومیت کی جانب سے کہا گیا کہ امارات آنے والے غیرملکیوں کےلیے میڈیکل انشورنس پالیسی لازمی قراردے دی گئی ہے۔

اماراتی اخبار کے مطابق اس کا اطلاق وزٹ ویزے ، گولڈن اقامے یا آن لائن ورک ویزہ ہولڈرز پر ہوگا۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: یو اے ای کا گولڈن اقامہ، ڈاکٹرز اور ٹیچرز کے لیے اہم خبر

امارات کی فیڈرل اتھارٹی برائے شناخت وقومیت کی جانب سے مزید کہا گیا کہ بیرون ملک سے آنے والے ٹرک ڈرائیوروں کےلیے بھی لازمی ہیلتھ انشورنس اسکیم جاری کی گئی ہے، ان افراد کو ویزے کے درخواست کے ساتھ میڈیکل انشورنس پالیسی لینا ہوگی جس کا پریمیم 120 درہم مقرر کیا ہے۔

حکام کا کہنا تھا کہ نئے گولڈن ویزے پرآنے والوں کے علاوہ طویل المدتی وزٹ ویزے جو کہ پانچ برس کے لیے ہوتا ہے اس پر بھی میڈیکل انشورنس حاصل کرنا لازمی ہوگا۔

میڈیکل انشورنس پالیسی کا مقصد امارات آنے والے اورانکے اہل خانہ کو مکمل طبی سہولت فراہم کرنا ہے تاکہ وہ ضرورت پڑنے پرباآسانی علاج کی خدمات حاصل کرسکیں۔

اس ضمن میں امارت میں انشورنس کمپنیوں کی جانب سے نئے قانون پرعمل کرتے ہوئے وزٹ ویزے کے لیے متعدد انشورنس پالیسی اسکیمیں متعارف کرائی ہیں تاکہ میڈیکل انشورنس حاصل کرنے والے اپنے بجٹ کے مطابق پیکیج حاصل کرسکیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں