بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

معروف اداکارہ کی خفیہ منگنی سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ ایما اسٹون اور رائٹر ڈیو میگرے کی منگنی کی باقاعدہ تصدیق ہوگئی جس کے بعد تمام قیاس آرائیوں نے دم توڑ دیا۔

بین الاقوامی میڈیا اور ہالی ووڈ انڈسٹری میں ایما اسٹون سے متعلق 2 سال سے قیاس آرائیاں جاری تھیں کہ انہوں نے اسکرپٹ رائٹر سے منگنی کرلی ہے مگر اس حوالے سے اداکارہ نے کوئی تردید یا تصدیق نہیں کی تھی۔

ایما اسٹون اور ڈیو کو کئی تقاریب جبکہ سیر و تفریح کرتے ہوئے ایک ساتھ بھی دیکھا گیا البتہ انہوں نے تمام باتوں کے باوجود خاموشی اختیار کر رکھی تھی تاہم اب اسکرپٹ رائٹر نے اس راز کو خود ہی افشاں کردیا۔

ڈیو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایما کے ساتھ بنائی گئی تصویر شیئر کی جس میں وہ سب کو اپنے ہاتھ کی انگوٹھی دکھا رہی تھیں اور دونوں بہت خوش تھے۔

 

View this post on Instagram

 

💕

A post shared by @ davemccary on

اداکارہ کی منگنی کا باقاعدہ اعلان ہونے پر مداحوں اور دوستوں نے انہیں مبارک باد پیش کی اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ایما اسٹون کے قریبی عزیز نے اس بات کی تصدیق کی کہ ڈیو نے جو تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی وہ منگنی کی ہے جس میں صرف منتخب لوگوں نے شرکت کی تھی۔

غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایما اور ڈیو کی پہلی ملاقات 2016 میں ہوئی جس کے بعد دونوں کی دوستی ہوئی اور پھر اگلے سال وہ ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوگئے تھے۔

 

View this post on Instagram

 

❤️

A post shared by Emma Stone (@emmastone) on

دوسری جانب ایما اسٹون نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ڈیو کے ساتھ بغیر کچھ لکھے تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے دل والا ایموجی بنایا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں