کراچی: سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن (ایس ای سی پی) نے میوچل فنڈز ایسوسی ایشن (موفاپ) پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی توجہ میوچل فنڈز کی بڑھتی ہوئی ریٹیل پینی ٹریشن پر مرکوز کریں۔
موفاپ کے نمائندگان کے ساتھ ایک اجلاس میں ایس ای سی پی کے چیئرمین ظفر حجازی نے کہا کہ میوچل فنڈ کی صنعت میں ریٹیل سرمایہ کاروں کی شراکت نسبتاً بہت چھوٹے حصے پر مشتمل ہے اور کارپوریٹس اور دیگر ادارے کل اَیسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کے تقریباً چھیاسٹھ فیصد اثاثوں کے حامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بڑے شہروں سے باہر ناموزوں شاخوں کے نیٹ و رک اورمناسب دسٹری بیوشن نیٹورک کی کمی محدود آؤٹ ریچ کی ایک بڑی اہم وجہ ہے، وقت کی ضرورت یہ ہے کہ ہم صنعت کو لے کر آگے بڑھیں اور چھوٹے سرمایہ کاروں پر توجہ دیں۔
انہوں نے کہا کہ اَیسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کو چاہئے کہ وہ ملک کے بڑے شہروں میں اپنی آؤٹ ریچ کو بڑھانے کے لئیاپنی کوششوں میں اضافہ کریں۔