بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی نے اپنی فلم ’آوارہ پن 2‘ کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کردیا۔
اداکار عمران ہاشمی کی ہر فلم ہٹ ہونے کے ساتھ ساتھ ان کی فلم کے تمام گانے بھی سپر ہٹ ہوتے ہیں جبکہ وہ اپنے کسی بھی گانے کو ہٹ بنانے کے لیے اس میں کوئی پرجوش ڈانس کرتے بھی دکھائی نہیں دیتے۔
اداکار اپنے فلمی کیریئر میں ایسے متعدد کردار کرچکے ہیں جو فینز کے ذہنوں میں ان مٹ نقوش چھوڑ گئے ہیں۔
46ویں سالگرہ پر عمران ہاشمی نے 2007 کی کامیاب فلم ’آوارہ پن‘ کے سیکوئل بنانے کا اعلان کیا ہے اور ساتھ ساتھ انہوں نے فلم کا آفیشل ٹیزر بھی شیئر کیا ہے۔
آوارہ پن 2 کا ٹیزر اصل فلم کے آْئیکونک منآظر کے ساتھ پیش کیا گیا ہے اور اس میں مداحوں کو دکھایا گیا ہے کہ سیکوئل سے کیا توقع کی جاسکتی ہے۔
ٹیزر میں ہاشمی کا کردار ایک کشتی پر کھڑا دکھایا گیا جہاں وہ سورج غروب ہونے کا منظر دیکھ رہا ہے۔
اس کے علاوہ وہ ایک پنجرے میں بند پرندے کو آزاد کرتے ہوئے یہ الفاظ دہراتے ہیں کہ ‘کسی نے کہا تھا کہ ایک مظلوم کو آزاد کرنے کا مطلب ہے ساری انسانیت کو آزاد کرنا۔’
پھر ٹیزر میں عمران ہاشمی کی آواز میں ایک اور ڈائیلاگ سننے کو ملا کہ ‘کسی اور کی زندگی کے لیے مرنا ہی میری منزل ہے’۔
ٹیزر کا اختتام ‘آوارہ پن 2′ کا سفر جاری ہے’ کے الفاظ کے ساتھ کیا گیا اور 2007 کی فلم کا مشہور گانا ‘تیرا میرا رشتہ’ پس منظر میں چلتا ہے۔
فینز کیلئے تحفے کی صورت میں شیئر کیے گئے پوسٹ کے فلم کا مشہور ڈائیلاگ بطورکیپشن لکھا کہ ‘بس مجھے کچھ اور دیر زندہ رکھ’ اور پھر لکھا کہ ‘آوارہ پن ٹو، 3 اپریل 2026 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔