کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں پیر کی شب ہونے والا پولیس مقابلہ مشکوک ہو گیا، مبینہ ملزم کی ہلاکت پر فائرنگ کرنے والے اہلکار کو گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن میں مبینہ مقابلے میں مبینہ ملزم کی ہلاکت پر عباسی شہید اسپتال میں حالات کشیدہ ہو گئے۔ ملزم کےاہلخانہ اور دیگر افراد بڑی تعداد میں عباسی اسپتال پہنچ گئے اور اسپتال میں ہنگامہ آرائی کا ماحول بن گیا۔
مبینہ ہلاک ملزم ڈمپر ایسوسی ایشن کے عہدیدار کا بیٹاہے جس کی عمر 20 سال ہے ۔ اہلخانہ کے مطابق بیٹا کوچنگ سینٹر سے واپس جا رہا تھا کہ اسے نشانہ بنایا گیا۔
اورنگی ٹاؤن میں ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر حاجی لیاقت کے بیٹے کو مبینہ مقابلے میں مارنے والےاہلکار توحید کو حراست میں لے کر لاک اپ کر دیا گیا، ڈی آئی جی ویسٹ کی جانب سے چار افسران پر مشتمل تحقیقاتی کمیٹی جلد رپورٹ تیار کر کے ذمہ داران کا تعین کرے گی pic.twitter.com/2WvceVyrds
— Nazir Shah (@SsyedHhussain) December 6, 2021
ڈی آئی جی ویسٹ ناصرآفتاب نے اےآروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فائرنگ کرنے والے اہلکار توحیدکو حراست میں لے لیا اور مقابلےکی تفتیش کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
ناصرآفتاب نے بتایا کہ کمیٹی میں ایس ایس پی سینٹرل، ایس ایس پی انویسٹی گیشن سینٹرل، ایس پی گلبرگ شامل ہیں، واقعے کی شفاف انکوائری کرائی جائےگی، میں خود عباسی شہیداسپتال پہنچ رہا ہوں اور خود جاکر واقعےکا جائزہ لوں گا۔