ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

آئی ایم ایف کی شرط پر کسانوں کے لئے اربوں روپے کی سبسڈی ختم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : آئی ایم ایف کی شرط پر کسانوں کے لئے 65 ارب روپے کی سبسڈی ختم کردی گئی اور بجلی 3 روپے 60 فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل درآمد کرتے ہوئے برآمدی شعبے اور کسانوں کے لئے 65 ارب روپے کی سبسڈی ختم کردی گئی۔

برآمدی شعبےکیلئے بجلی 12.13 روپے اور کسانوں کے لئے بجلی 3 روپے 60 فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

- Advertisement -

نیپرا نے برآمدی شعبے اور کسانوں کے لئے سبسڈی ختم کرنے کے حوالے سے اپنا فیصلہ جاری کردیا ہے اور نوٹیفکیشن کے لئے وفاقی حکومت کو بھجوا دیا ہے۔

نیپرا کے مطابق سبسڈی دینے اور ختم کرنے کا اختیار وفاقی حکومت کا ہے ، اتھارٹی کو برآمدی شعبے,کسانوں کیلئے بجلی پر سبسڈی ختم کرنے پر کوئی اعتراض نہیں۔

نیپرا کا کہنا تھا کہ برآمدی شعبے کیلئے بجلی کی19 روپے99روپے فی یونٹ کے رعایتی نرخ پر فراہمی ختم کردی گئی ہے۔

فیصلے کے مطابق کسان پیکچ کے تحت زرعی صارفین کیلئے بجلی پر3.60 روپے فی یونٹ سسبڈی واپس لی گئی اور زرعی صارفین کو بجلی 13 روپے کی بجائے16.60 روپے فی یونٹ ملے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں