اشتہار

شہبازحکومت کا توانائی بچت منصوبہ آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش ہے، ماہرین توانائی کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ماہرین توانائی نے انکشاف کیا ہے کہ شہباز حکومت کا توانائی بچت منصوبہ آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش ہے۔

تفصیلات کے مطابق ماہر توانائی ارشد عباسی نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ‘سوال یہ ہے’ میں حکومت کے توانائی بچت پروگرام کے حوالے سے کہا کہ توانائی کی بچت کی باتیں 2005میں اچھی لگتی تھیں جب پیداوار کم تھی۔

ارشد عباسی کا کہنا تھا کہ آج بجلی کی پیداوار45ہزار اورکھپت صرف10ہزارمیگاواٹ ہے، ملک میں توانائی بحران کی بڑی وجہ کیپسٹی پیمنٹ ہے۔

- Advertisement -

ماہر توانائی نے کہا کہ شہباز حکومت کا توانائی بچت منصوبہ آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش ہے، ایل این جی اور تیل کے پلانٹ استعمال نہ بھی کریں تو پیسے دینے پڑیں گے۔

ماہر توانائی نے کہا کہ  پاکستان میں22فیصدانرجی ضائع ہوجاتی ہےجبکہ 20 فیصد بجلی ڈسٹری بیوشن اور لائن لاسز سے ضائع ہو جاتی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں گیس چوری بھی بہت زیادہ ہے، جتنی گیس قطرسےایک دن میں آتی ہےاتنی گیس چوری ہوجاتی ہے، سپلائی کے دوران بہت زیادہ گیس ضائع ہوجاتی ہے، صرف گیس لیکج بچائیں توبہت کچھ بہترہوسکتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں