تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

گیس خریدنے کے باوجود ضرورت پوری نہیں ہوگی، نگراں وزیر توانائی

نگراں وزیر توانائی محمد علی نے کہا ہے کہ ہم نے گیس کارگو خریدے لیکن گیس کی ضرورت پوری نہیں ہوگی، لوڈ شیڈنگ بھی ہوگی.

اے آر وائی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ گیس خرید نے کے باوجود لوڈشیڈنگ ہوگی، 8 گھنٹے گیس ملےگی. گیس ذخیرہ کرنےکی جگہ ہی نہیں، خرید بھی لیں تو کہاں اسٹور کریں گے.

انھوں نے کہا ہے کہ توانائی کے شعبے میں روس کے ساتھ 2 سال کا معاہدہ کیا گیا ہے. روس کے ساتھ 60 ڈالر فی بیرل تیل کا معاہدہ کیا گیا ہے۔ آرامکو پاکستان میں ریفائنری لگانا چاہتے ہے جس پر کام ہو رہا ہے۔

نگراں وزیر توانائی محمد علی نے کہا کہ نئی ریفائنری پر کام ہو رہا ہے جیسےہی مکمل ہوگی فرنس آئل کم بنےگا۔ گیس اور بجلی کا سرکلرڈیٹ رک گیا ہے مزید نہیں بڑھا۔

انھوں نے کہا کہ 60 فیصد عوام کیلئے ہم نے گیس کے نرخ نہیں بڑھائے۔ امیر طبقے کیلئے گیس کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ پاکستان میں گیس دیگرملکوں سے زیادہ نہیں۔ یہ بالکل غلط ہے کہ گیس کی قیمت 170 یا 180 فیصد بڑھی ہے۔

محمد علی نے کہا کہ پاکستان میں بجلی کے نرخ زیادہ ہیں تسلیم کرتا ہوں۔ صنعتوں کو ملنے والی گیس پورے خطے میں سب سے زیادہ سستی ہے۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان کو آگے بڑھنا ہے تو جو غلطیاں ماضی میں ہوئی وہ نہیں کرنی۔ پاکستان کو اس وقت بیرونی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔ توانائی کمپنیوں کے آڈٹ نہیں ہوئے، کچھ پر عدالتوں کے اسٹے ہیں،

نگراں وزیرتوانائی نے کہا کہ آئی پی پیز سے متعلق جو رپورٹ پیش کی گئی تھی اس پر قائم ہوں۔ ہم آئی پی پیز کیساتھ معاہدوں کو ازسرنو نہیں کرسکتے۔ گیس نرخ میں اضافے کے بعد بھی ایل پی جی سے کم قیمت پرمل رہی ہے۔

محمد علی کا کہنا تھا کہ گیس اور بجلی کے مسائل حل کرنے میں کچھ وقت ضرور لگے گا۔ پرائیویٹائزیشن سے متعلق ہماری میٹنگز جاری ہیں۔ پرائیویٹائزیشن سے متعلق امور جلد حل کر لیے جائیں گے۔

انھوں نے کہا کہ سمری تیار کرلی ہے جسے آئندہ دو ہفتے میں کابینہ میں پیش کردیا جائیگا۔ ورلڈ بینک کو بھی بتا دیا ہےکہ ڈسکوز کو پرائیویٹ سیکٹرز کو دیں گے۔ ڈسکوز کسی بھی ملک کا اثاثہ ہوتے ہیں اونے پونے داموں نہیں بیچا جاسکتا۔

نگراں وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ خسارے میں چلنے والے ڈسکوز کو کوئی نہیں خریدے گا۔ آئی ایم ایف کے تمام ٹارگٹ حاصل کر لیے ہیں۔ کریک ڈاؤن کی وجہ سے بجلی چوری کی مد میں ریکوری 14 ارب ہوئی ہے۔

Comments

- Advertisement -