ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

”ارطغرل“ کے اینگن التان کیلیے ایک اور اعزاز

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: دنیا بھر میں مشہور ترک ڈرامہ سیریز ”ارطغرل“ کے مرکزی کردار اینگن التان دوزیتان کو متحدہ عرب امارات میں ایک بڑا اعزاز ملا ہے۔

اینگن التان دوزیتان کی اداکاری کو ترک ڈرامہ سیریز ”ارطغرل“ میں کافی پسند کیا گیا۔ انہوں نے ڈرامے میں سلیمان شاہ کے بیٹے ارطغرل کا کردار ادا کیا ہے۔

ترک اداکار اینگن التان دوزیتان نے متحدہ عرب امارات کے مشہور انگریزی اخبار ”گلف نیوز“ کے جریدے ”دی کیوریٹر“ کے شائع ہونے والے ایڈیشن کے سرورق کی زینت بن گئے۔

- Advertisement -

یہ موسم بہار کے لیے جریدے کا چوتھا ایڈیشن ہے جس کے سرورق کے لیے اینگن التان جیسے معروف اداکار کا انتخاب کیا گیا ہے۔

اداکار نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹا گرام پر جریدے کے سرورق کی تصویر شیئر کردی ہے جسے مداحوں کی جانب سے کافی پسند کیا جا رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں