کارڈف: انگلینڈ نے پاکستان کو پہلے ون ڈے میچ میں باآسانی 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق کارڈف میں کھیلے جانے والے پہلے ون ڈے میچ میں انگلش ٹیم نے پاکستان کی جانب سے دیا جانے والا 142 رنز کا ہدف 22ویں اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
ڈیوڈ ملان اور زیک کرولی نے نصف سنچریاں اسکور کیں، ڈیوڈ ملان 68 اور زیک کرولی 58 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔
A gorgeous shot to bring up your maiden ODI 50!
Scorecard & Videos: https://t.co/ssgEg3rxOn#ENGvPAK | @IGcom pic.twitter.com/sFvhH9i8vv
— England Cricket (@englandcricket) July 8, 2021
فل سالٹ 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، شاہین شاہ آفریدی کے علاوہ کوئی پاکستانی بولر وکٹ حاصل نہ کرسکا۔
انگلش فاسٹ بولر ثاقب محمود کو 4 وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
Batted Mala 👏
Scorecard & Videos: https://t.co/ssgEg3rxOn#ENGvPAK | @IGcom pic.twitter.com/1ovtr3NUuh
— England Cricket (@englandcricket) July 8, 2021
اس سے قبل قومی ٹیم انگلینڈ کے خلاف 35.2 اوورز میں 141 رنز پر ڈھیر ہوگئی، فخر زمان کے 47 رنز کے علاوہ کوئی کھلاڑی خاطرہ خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا۔
Parky gets the dangerous Fakhar Zaman!
Scorecard & Videos: https://t.co/ssgEg3rxOn#ENGvPAK | @mattyparky96 pic.twitter.com/EEFdBuhAcu
— England Cricket (@englandcricket) July 8, 2021
اوپنر امام الحق اور کپتان بابر اعظم بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔
فخرزمان 47 اور شاداب خان 30 رنز بنا کر نمایاں رہے، محمد رضوان 13 رنز بناسکے، ڈیبیو کرنے والے سعود شکیل 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، صہیب مقصود 19 رنز پر رن آؤٹ ہوئے۔
آل راؤنڈر فہیم اشرف 5 رنز پر آؤٹ ہوئے، حسن علی 6 رنز بنا کر چلتے بنے۔
An absolute beauty. 😍
A first ODI wicket for @lewisgregory23 and a first catch for @JohnSimpson_88!
Scorecard & Videos: https://t.co/ssgEg3rxOn#ENGvPAK pic.twitter.com/xfZzVFOeSC
— England Cricket (@englandcricket) July 8, 2021
انگلش فاسٹ بولر ثاقب محمود نے چار وکٹیں حاصل کیں، میٹ پارکنسن نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
Saqib gets off us to an incredible start!
Scorecard & Videos: https://t.co/ssgEg3rxOn#ENGvPAK | @SaqMahmood25 pic.twitter.com/PX7nEWsg1l
— England Cricket (@englandcricket) July 8, 2021
کارڈف کے صوفیا گراؤنڈ میں کھیلے جارہے پہلے ایک روزہ میچ میں انگلش کپتان بین اسٹوکس نے ٹاس جیت کر مہمان پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
میچ کی خاص بات یہ ہے کہ انگلش کرکٹ ٹیم میں پانچ کرکٹرز نے اپنا ون ڈے ڈیبیو کیا ہےپاکستان کی جانب سے مڈل آرڈر بیٹسمین سعود شکیل نے ڈیبیو کیا جبکہ پاکستان سپر لیگ میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے صہیب مقصود کو بھی فائنل الیون میں شامل کیا گیا ہے۔
پاکستان کی فائنل الیون ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، کپتان بابر اعظم ، فخر زمان، امام الحق، شاداب خان، محمدرضوان، سعود شکیل ،صہیب مقصود،شاہین آفریدی ، حسن علی، فہیم اشرف اور حارث رؤف۔
ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انگلش کپتان بین اسٹوکس کا کہنا تھا کہ وکٹ بولنگ کےلئے سازگار لگ رہی ہے، اسی لئے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
انگلینڈ کی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، کپتان بین اسٹوکس، فل سالٹ، ڈیوڈملان، زیک کرالی، جیمزونس، جون سمپسن، لوئس گریگوری، گریک اورٹن، بریڈن چیس،ثاقب محمود اور میٹ پارکنسن۔
یاد رہے کہ دو روز قبل کرونا کے باعث انگلینڈ کا پورا اسکواڈ تبدیل ہوا تھا، جس کے بعد انگلش آل راؤنڈر بین اسٹوکس کو ٹیم کی قیادت سونپی گئی تھی۔
نئی انگلش ٹیم کو پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں اپنی تیسری پوزیشن بچانےکاچیلنج درپیش ہے،پاکستان سے سیریز ہارے تو بھارت تیسرےنمبر پرآجائےگا پاکستان کی چھٹی پوزیشن برقرار رہےگی، قومی ٹیم نے 1974سےانگلینڈ میں سیریز نہیں جیتی ہے۔