تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

دوسرا ون ڈے: انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر سیریز جیت لی

لندن: انگلینڈ نے پاکستان کو دوسرے ون ڈے میچ میں 52 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق لارڈز میں کھیلے جانے والے دوسرے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم انگلینڈ کی جانب سے دئیے جانے والے 248 رنز کے تعاقب میں 41 اوورز میں 195 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

سعود شکیل اور حسن علی کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا، سعود شکیل نے کیریئر کی پہلی نصف سنچری اسکور کرتے ہوئے 56 رنز بنائے۔

حسن علی نے 17 گیندوں پر 31 رنز کی اننگز کھیلی ان کی اننگز میں تین چھکے اور 2 چوکے شامل تھے۔

اوپنر امام الحق دوسرے ون ڈے بھی ناکام رہے اور صرف ایک رن پر پویلین لوٹ گئے، فخر زمان 10 رنز بنا سکے، کپتان بابر اعظم 19 رنز پر ثاقب محمود کا نشانہ بنے۔

وکٹ کیپر محمد رضوان بھی 5 رنز بنا کر چلتے بنے، صہیب مقصود نے 19 رنز بنائے، شاداب 21 رنز بنا کر گریگوری کا نشانہ بنے۔

انگلینڈ کی جانب سے لیوس گریگوری نے تین وکٹیں حاصل کیں، ثاقب محمود اور کریک اورٹن نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

قبل ازیں انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 45.2 اوورز 247 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور گرین شرٹس کو جیت کے لیے 250 رنز کا ہدف دیا تھا، واضح رہے کہ بارش کے باعث میچ کی ایک اننگز کو 47 اوورز تک محدود کیا گیا تھا۔

انگلینڈ کی جانب سے فال سالٹ نے 60 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جیمز ونز 56 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

ڈیوڈ ملان اور زیک کرولی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، کپتان بین اسٹوکس کو 22 رنز پر حسن علی نے پویلین روانہ کیا۔

جان سمپسن 17 رنز پر حسن علی کا نشانہ بنے، کریگ اورٹن بغیر کوئی رن بنائے چلتے بنے۔

لیوس گریگوری 40 رنز بنا کر حارث رؤف کو وکٹ دے بیٹھے، بریڈن کیرس 31 رنز بناسکے۔

فاسٹ بولر حسن علی نے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، حارث سہیل نے دو وکٹیں حاصل کیں، شاہین آفریدی، شاداب خان اور سعود شکیل نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں قومی ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

پاکستان ٹیم نے دوسرے ون ڈے کے لیے کوئی تبدیلی نہیں کی، انگلینڈ نے بھی دوسرے ون ڈے کے لیے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔

پاکستان ٹیم کے کپتان برابر اعظم نے کہا کہ کنڈیشنڈ کا فائدہ اٹھا کر میچ جیتنے کی کوشش کریں گے، جب کہ انگلش کپتان اسٹوکس نے کہا کہ اگر ٹاس جیت جاتے تو ہم بھی پہلے بولنگ کرتے۔Image

فائنل الیون میں کپتان بابر اعظم ،امام الحق، فخر زمان، محمد رضوان، سعود شکیل، صہیب مقصود، شاداب خان، فہیم اشرف، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔

انگلینڈ نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی

یاد رہے کہ 8 جولائی کو کارڈف میں کھیلے جانے والے پہلے ون ڈے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو بہ آسانی 9 وکٹوں سے شکست دے دی تھی، پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے حریف ٹیم کو 142 رنز کا ہدف دیا تھا، جسے انگلینڈ نے 22 ویں اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

پاکستان کی طرف سے شاہین شاہ آفریدی کے علاوہ کوئی پاکستانی بولر وکٹ حاصل نہ کر سکا تھا، جب کہ انگلش فاسٹ بولر ثاقب محمود کو 4 وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

Comments

- Advertisement -