تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم بین اسٹوکس کی قیادت میں پاکستان پہنچ گئی

انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم بین اسٹوکس کی قیادت میں پاکستان پہنچ گئی انگلش ٹیم دبئی سے غیر ملکی پرواز سے اسلام آباد پہنچی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کپتان بین اسٹوکس کی قیادت میں ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب دبئی سے غیر ملکی پرواز کے ذریعے پاکستان پہنچ گئی۔ ٹیم کو ایئرپورٹ سے ہوٹل پہنچایا گیا۔

برطانوی ٹیم تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے پاکستان آئی ہے جس کا پہلا میچ یکم دسمبر سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

سیریز کا دوسرا میچ 9 دسمبر کو ملتان جب کہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 17 دسمبر سے کراچی میں کھیلا جائے گا۔

انگلینڈ ٹیم 2005 کے بعد پہلی بار پاکستان میں ٹیسٹ میچ کھیلے گی جب کہ یہ رواں سال دوسری بار پاکستان آئی ہے اس سے قبل وہ ستمبر اکتوبر میں 7 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلنے آئی تھی۔

پاکستان اور انگلینڈ کے کھلاڑی کل سے راولپنڈی اسٹیڈیم میں پریکٹس کریں گے۔

Comments

- Advertisement -