لیڈز: پاکستان اور انگلینڈ کے مابین جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز انگلش شیروں نے گراؤنڈ میں اپنے پنجے گاڑ لیے، انگلینڈ نے پاکستان پر 128 زنز کی برتری حاصل کرلی۔
تفصیلات کے مطابق لیڈز ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز انگلینڈ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور پاکستان پر ایک سو اٹھائیس رنز کی برتری حاصل جبکہ انگلش ٹیم کی تین وکٹیں اب بھی باقی ہیں۔
مسلسل بارش نے دوسرے روز کا پہلا سیشن نہ ہونے دیا تاہم لنچ کے بعد کھیل شروع ہوا تو انگلش کھلاڑی جو روٹ اور ڈومینک بیس نے بولرز کی خوب درگت بنائی بعد ازاں 138 رنز پر محمد عامر نے انگلش کپتان کی وکٹ اڑائی۔
لیڈز ٹیسٹ: انگلینڈ کا پلٹ کر وار، قومی ٹیم 174 رنز پر ڈھیر، انگلینڈ نے 2 وکٹوں پر 106 رنز بنالیے
مین ڈومینک بیس 49 رنز کی اہم اننگز کھیلنے کے بعد شاداب کا شکار بنے، انگلینڈ کا کوئی بھی بلے باز 50 سے زائد رنز تو نہیں بنا سکا البتہ پر روٹ، ڈیوڈ ملان، جوز بٹلر اور بیئر اسٹو کی چھوٹی چھوٹی اننگز سے انگلینڈ کو بہت فائدہ پہنچایا جس کے باعث انہیں 128 زنر کی برتری حاصل ہے۔
لیڈز ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کے اختتام پر انگلینڈ نے 302 رنز بنالئے ہیں جبکہ انگلینڈ کو پاکستان پر 128 رنز کی برتری حاصل ہے اور اس کی 3 وکٹیں اب بھی باقی ہیں جس کے باعث میچ میں کم بیک کرنے کےلیے پاکستانی بلے بازوں پر ذمہ داری آن پڑی ہے۔
خیال رہے کہ لیڈز ٹیسٹ میچ کے پہلے روز قومی ٹیم 174 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی، انگلینڈ نے دن کے اختتام پر 106 رنز دو وکٹوں کے نقصان پر بنائے تھے۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریںْ۔