منگل, فروری 18, 2025
اشتہار

’انگلینڈ نے تکبر کا مظاہرہ کیا، مجھے یقین ہے بھارت کیساتھ ایسا نہ کرتا‘

اشتہار

حیرت انگیز

ویسٹ انڈیز کے سابق فاسٹ بولر مائیکل ہولڈنگ نے انگلینڈ کے دورہ پاکستان منسوخ کرنے کو ’مغربی تکبر‘ قرار دے دیا۔

سابق کرکٹر مائیکل ہولڈنگ کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا جب انہیں کرکٹ رائٹرز کلب پیٹر سمتھ ایوارڈ سے نوازا گیا تھا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کوئی بھی انگلینڈ کے دورہ پاکستان منسوخ کرنے کے فیصلے پر ردعمل کا سامنا نہیں کرسکتا ہے کیونکہ سب جانتے ہیں کہ فیصلہ غلط تھا۔

مائیکل ہولڈنگ نے انگلینڈ کے بیان کو فضول باتیں قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسی ہی باتیں بلیک لائیوز میٹر کے وقت بھی کی گئی تھیں۔

سابق ویسٹ انڈین کرکٹر نے کہا کہ انگلینڈ نے دورہ منسوخ کرکے مغربی تکبر کا مظاہرہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم تین ٹیسٹ میچوں اور تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کے لیے 2020 کے موسمِ گرما میں انگلینڈ گئی تھی، جب کرونا وائرس عروج پر تھا اور ویکیسنز بھی موجود نہیں تھی، اس کے باوجود پاکستان نے انگلینڈ میں کرکٹ کھیلی اور انگلینڈ کے اصولوں کا پاس رکھا۔

اب پاکستان میں صرف چار دن کا دورہ بھی منسوخ کردیا، مجھے یقین ہے کہ وہ انڈیا کے ساتھ ایسا نہ کرتے کیونکہ انڈیا بہت طاقتور اور امیر ہے۔

خیال رہے کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کے اچانک دورہ منسوخ کرکے واپس لوٹنے کے اعلان کے تین روز بعد دورہ پاکستان سے انکار کردیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں