اشتہار

انگلینڈ نے پاکستان کو ہوم گراؤنڈ پرپہلی بار ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: انگلینڈ نے پاکستان کو ہوم گراؤنڈ پر 70 سال کے بعد وائٹ واش کردیا ہے، مہمان ٹیم یہ ٹیسٹ سیریز ٹیسٹ سیریز 0-3 سے اپنے نام کرلی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی ٹیسٹ میں بھی پاکستان کی بیٹنگ لائن ناکام ہوگئی اور دوسری اننگز میں مہمان ٹیم کو صرف 167 رنز کا ہدف دیا۔

انگلش کرکٹ ٹیم نے 167 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرتے ہوئے پاکستان کو سیریز میں وائٹ واش کیا۔ انگلینڈ کے بین ڈیکٹ 82 اور کپتان بین اسٹوکس نے 35 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔

- Advertisement -

کراچی ٹیسٹ کی دوسری اننگز

قومی ٹیم انگلینڈ کے خلاف اپنی دوسری اننگز میں 216 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی، کپتان بابراعظم اور سعود شکیل کے علاوہ کوئی بھی پاکستانی بیٹرز خاطرخواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکا۔

عبدالل شفیق 26، شان مسعود24، آغا سلمان 21، نعمان علی 15 رنز بناسکے۔

اپنے کیرئیر کا آخری ٹیسٹ کھیلنے والے اظہر علی کراچی ٹیسٹ کو یادگار نہ بناسکے اور 0 پر آؤٹ ہوئے، محمد رضوان کی اننگز بھی 7 رنز سے آگے نہ بڑھ سکی۔

انگلینڈ کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے ریحان احمد نے 7، جیک لیچ نے 3 جوروٹ، مارک ووڈ اور اولی روبنسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

کراچی ٹیسٹ کی پہلی اننگز

میچ کے پہلی اننگز میں پاکستانی ٹیم ایک بار پھر نمایاں کارکردگی نہ دکھاسکی اور 304 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔

پاکستان کی جانب سے کپتان بابراعظم 78 اور آغاسلمان 56 رنز بناکر نمایاں رہے، آخری ٹیسٹ میچ کھیلنے والے اظہرعلی 45، شان مسعود 30 اور سعود شکیل 23 رنز بناسکے۔ اس کے علاوہ محمد رضوان 19 اور عبداللہ شفیق 8 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

انگلینڈ کی جانب سے جیک لیچ نے 4 شکار کئے جبکہ ڈیبیو کرنے والےریحان احمد نے بھی 2 وکٹیں حاصل کیں، جوروٹ، مارک ووڈ، اولی رابن سن کے حصے میں بھی ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

انگلش ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں 354 رنز بنائے تھے اور پاکستان پر 50 رنز کی برتری حاصل کر لی تھی۔

انگلینڈ ٹیم کی جانب سے ہیری بروک نے 150 گیندوں پر 3 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 111 رنز بنائے تھے جبکہ بین فوکس نے 64 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

پاکستان کے احمد ابرار اور نعمان علی نے 4، 4 انگلش کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا جبکہ ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والے محمد وسیم نے ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں