جمعرات, فروری 20, 2025
اشتہار

چیمپئنز ٹرافی: انگلینڈ کے اہم بلے باز سے متعلق اعلان ہو گیا

اشتہار

حیرت انگیز

انگلینڈ کے اوپنر بین ڈکٹ کو چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے فٹ قرار دے دیا گیا۔

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے ٹاپ آرڈر بلے باز بین ڈکٹ کے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے فٹ ہونے کا اعلان کر دیا۔

ڈکٹ کو ہندوستان کے خلاف تیسرے ون ڈے کے دوران کمر میں چوٹ لگی تھی اور ان کی چوٹ کا اندازہ لگانے کے لیے اسکین کرائے گئے تھے۔

Ben Duckett declared fit for Champions Trophy 2025 after injury scare in  India

طبی جانچ کے بعد انہیں ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے کلیئر کر دیا گیا ہے۔

دریں اثناء انگلینڈ کا سکواڈ 18 فروری کو پاکستان پہنچے گا۔ چیمپئنز ٹرافی کا پہلا میچ 22 فروری کو لاہور میں ہو گا جہاں اس کا مقابلہ آسٹریلیا سے ہو گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں