تازہ ترین

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

انگلش فاسٹ بولر کا آئی پی ایل کھیلنے سے انکار مگر کیوں؟

دنیا بھر کے کرکٹر امیر ترین کرکٹ لیگ انڈین پریمیئر لیگ کھیلنے کے متمنی ہیں لیکن انگلینڈ کے فاسٹ بولر کرس ووکس نے آئی پی ایل کھیلنے سے انکار کردیا ہے۔

انگلش ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بولر کرس ووکس نے ’کرک انفو‘ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ وہ صرف پیسوں کے لیے آئی پی ایل نہیں کھیلنا چاہتے اس لیے وہ آئندہ سال آئی پی ایل کا حصہ نہیں ہوں گے۔

کرس ووکس کا کہنا تھا کہ آئی پی ایل نہ کھیلنے کا فیصلہ آسان نہیں تھا اور میرے اندر کہیں نہ کہیں یہ خواہش ضرور ہے کہ میں انڈیا جا سکوں کیونکہ آئی پی ایل ایک بہترین ٹورنامنٹ ہے اور مالی طور پر بھی فائدے مند ہے لیکن صرف مالی بنیاد پر آئی پی ایل کھیلنے کا فیصلہ نہیں کرنا چاہتا۔

انگلش فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ وہ انگلینڈ کے لیے مزید ٹیسٹ کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں اور ان کا مقصد آسٹریلیا کے خلاف ایشیز سیریز کھیلنا ہے۔ میں لوگوں کو بتانا اور یاد دلانا چاہتا ہوں کہ میں ریڈ بال (ٹیسٹ) کرکٹ کھیل سکتا ہوں اور فٹنس پر توجہ دے کر ایشیز اسکواڈ کا حصہ بن سکتا ہوں۔

واضح رہے کہ کرس ووکس 2017 سے آئی پی ایل کا حصہ رہے ہیں اور انڈین پریمیئر لیگ کے 2 سالہ سفر میں انہوں نے تین مختلف ٹیموں کی نمائندی گی۔

کرس ووکس نے 2017 میں آئی پی ایل میں اپنے سفر کا آغاز کولکتہ نائٹ رائڈرز کی ٹیم کے ساتھ کیا۔ 2018 میں وہ رائل چیلنجرز بنگلور کا حصہ بن گئے جب کہ سال 2021 میں انہوں نے دہلی کیپیٹلز کی نمائندگی کی تھی۔

Comments

- Advertisement -