جمعرات, جنوری 9, 2025
اشتہار

برطانیہ میں طالبعلموں سے متعلق اہم فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

برطانیہ میں کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون کا پھیلاؤ روکنے کے لیے سیکنڈری اسکول ‏کےبچوں کو ماسک پہنانے فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیرتعلیم ندیم ضحاوی کا کہنا ہے کہ 7سال سے بڑے بچے اسکول میں ماسک پہنیں گے بچوں کی ‏تعلیم جاری رکھناہماری اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہ کہ روزمرہ کے تدریسی عمل کو جاری رکھنے کے لیے اومیکرون سے بچاؤ کا عارضی ‏اقدام جو ہم کر سکتے ہیں وہ سیکنڈری اسکول کے بچوں کو فیس ماسک پہنانا ہے۔

- Advertisement -

اس ہفتے لاکھوں بچےکرسمس کی چھٹیوں کے بعد اسکول کا رخ کریں گے اور حکام کا کہنا ہے کہ ‏تدریسی عمل شروع کرنے کے لیے ویکسینیشن کے مطلوبہ اہداف حاصل کر لیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز برطانیہ میں کورونا کے ایک لاکھ 62ہزار572کیسز سامنے آئے ہیں کرسمس ‏تقریبات کے بعد کیسز کی شرح میں اضافے کا خدشہ ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں