جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

عوام کو آٹے کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے، وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے عوام کو بلا تعطل آٹے کی فراہمی یقینی بنانے کو حکومت کی اولین ترجیح قرار دے دیا۔

ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم عمران خان نے فلورملز ایسوسی ایشنز کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا، وزیر اعظم سے ملاقات کرنے والے وفد میں ایسوسی ایشن کے موجودہ، سابقہ چیئرمین اور نمائندگان شامل تھے۔

ملاقات کے دوران ملک میں آٹے کی فراہمی کے حوالے سے مختلف امور پر گفتگو ہوئی اور مناسب قیمتوں پر آٹے کی دستیابی کے حوالے سے بھی مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔

ملاقات میں وفاقی وزراء شوکت ترین، خسرو بختیار، فخر امام، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری، رزاق داؤد اور جمشید اقبال سمیت دیگر افراد شریک تھے۔

وفد نے وزیراعظم کا مسائل کے حل کےلیے ملاقات پر شکریہ ادا کیا اور گندم کی ملک میں فراہمی اور آٹے کی دستیابی پر تجاویز دیں۔

وزیراعظم عمران خان نے اس موقع پر کہا کہ فلورملز نمائندگان کی جانب سے تجاویز کا جائزہ لیا جائے گا اور تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے اقدامات اٹھائیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ عوام کو آٹے کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانا اولین اہمیت رکھتا ہے اور آٹے کی قیمتوں میں استحکام لانا ہمارے لیے بہت اہم ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں