اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

بلوچستان میں وبائی امراض پھوٹ پڑے

اشتہار

حیرت انگیز

بلوچستان کےسیلاب زدہ علاقوں میں وبائی امراض کا پھیلاؤ تیزی سے جاری ہے اور 24 گھنٹے کے دوران بلوچستان میں وبائی امراض کے 9087 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق 24 گھنٹے میں بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں میں 1367 ڈائریا کیس اور سانس کی بیماری کے 2198 کیس رپورٹ ہوئے۔ سیلاب متاثرہ علاقوں میں 370 ملیریا کیس سامنے آئے۔

اسی طرح 24 گھنٹے کے دوران بلوچستان میں 1868 سکن انفیکشن کیس رپورٹ ہوئے، سیلاب زدہ علاقوں میں سانپ کے ڈسنے کے 15کیس رپورٹ ہوئے اور دیگرامراض کے 3269 کیس رپورٹ ہوئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی ماؤں کی تعداد 734609 ہے، 5سال سےکم عمر بچوں کی تعداد 13 لاکھ 77392 ہے اور 2 سال سےکم عمر بچوں کی تعداد 6 لاکھ 24418 ہے۔ بلوچستان کے31اضلاع میں 297مراکزصحت کوسیلاب سےنقصان پہنچاہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں