تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

‘کوئی دہشتگرد مسلمان نہیں اور کوئی مسلمان دہشتگرد نہیں ہو سکتا’

ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ کوئی دہشتگرد مسلمان نہیں اور کوئی مسلمان دہشتگرد نہیں ہو سکتا۔

پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر نے کہا کہ کوئی بھی حقیقی مسلمان دہشتگرد نہیں ہو سکتا، وہ مسلمان ہی نہیں جو دہشتگرد ہے اور جو دہشتگردی کرتا ہے وہ حقیقی مسلمان نہیں۔

ترک صدر نے کہا کہ بدقسمتی سے ہم اس دور میں ہیں جب اسلام اور مسلمانوں سے دشمنی اور مقدس ہستیوں کی توہین کینسر کی طرح پھیل رہی ہے ان اشتعال انگیزیوں پر اسلام کے خلاف حملوں اور گستاخانہ خاکوں پر مسلمانوں کا کھڑے ہونا اعزاز کی بات ہے۔

اردوان نے کہا کہ یورپ اور فرانسیسی عمومی طور پر صدر ایمانوئل میکرون کی شیطانی، اشتعال انگیز اور نفرت انگیز پالیسیوں کی بجائے بہتر مستقل کے مستحق ہیں، ہم ایک روشن مستقبل کے لیے سمجھدار یورپیوں سے اپنی اور اپنے بچوں کی جانب سے اس خطرناک رجحان کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مغربی ملک دوبارہ صلیبی جنگ شروع کرنا چاہتے ہیں، برائی اور نفرت کے بیچ پھر سے بوئے جارہے ہیں جس سے امن تباہ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل ترک صدر کا کہنا تھا کہ ’یورپ اسلام اور مسلمان دشمنی کی اس بیماری سے جلد ہی باہر نہ آیا تو پورا یورپ صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا، مسلمان مخالف اتحاد یورپین ممالک کو ڈوبا دے گا’۔

Comments

- Advertisement -