اتوار, ستمبر 8, 2024
اشتہار

حماس اسرائیل جنگ: ترکیہ کے صدر نے دورہ اسرائیل منسوخ کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

انقرہ: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے اسرائیل کا دورہ منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ پر جارحانہ حملے کی وجہ سے میں اسرائیل کا دورہ کرنے کا منصوبہ منسوخ کررہا ہوں۔

ترکیہ پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے ترکیہ کے صدر نے کہا کہ اسرائیل جا نے کا منصوبہ تھا لیکن غزہ میں  اسرائیل کی غیر انسانی جنگ کی وجہ سے اس دوسرے کو منسوخ کیا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ اے اسرائیل، تم ایک تنظیم بن سکتے ہو، یہ مغرب تمہارا بہت مقروض ہے، لیکن ترکیہ تمہارا مقروض نہیں ہے، حماس ایک دہشت گرد تنظیم نہیں بلکہ یہ مجاہدین کا ایک گروپ ہے جو اپنی زمینوں کی آزادی اور شہریوں کی حفاظت کے لیے جدوجہد کرتا ہے۔

ترکیہ کے صدر نے کہا کہ ہم حماس کو اپنی سر زمین بچانے کیلئے لڑنیوالے گروپ کے طور پر دیکھتے ہیں، یاد رہے کہ اس سے قبل ترکیہ نے اسرائیلی جارحیت کی مزاحمت کرتے ہوئے 3 روز سوگ کا اعلان کیا تھا۔

ترکیہ کے صدر نے اس موقع پر کہا تھا کہ اسرائیل فلسطین کشیدگی میں مغرب آگ پر تیل چھڑکنے کے سوا کچھ نہیں کررہا، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اپنی ذمہ داری نبھانے میں ناکام نظر آرہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں