تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

”مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے“

ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے مظلوم بھائی بہنوں کی حمایت کرتے ہیں، کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے۔

دارالحکومت انقرہ میں وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ پاکستانی وزیر اعظم سے عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا، مختلف فورمز پر پاکستان اور ترکی یکساں مؤقف رکھتے ہیں، دونوں ملکوں کے درمیان انتہائی قریبی دوستانہ تعلقات ہیں، ہم دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے پُرعزم ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان اور ترکی کے درمیان اہم معاہدے طے پاگئے

رجب طیب اردوان نے کہا کہ بحری جہازوں کی تیاری میں ہر ممکن تعاون فراہم کر رہے ہیں، مواصلات، تعلیم، ماحولیات اور انفرا اسٹرکچر کے شعبے میں دوطرفہ قریبی تعاون ہے، عوام کی خوشحالی کے لیے اقتصادی تعاون ترجیح ہے۔

ترک صدر نے کہا کہ عالمی فورمز پر پاکستان  کی بھرپور حمایت پر شکر گزار ہیں، مقبوضہ جموں کشمیر کے مظلوم بھائی بہنوں کی حمایت کرتے ہیں، کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے، مسئلہ کشمیر کے اصولی مؤقف پر ترکی پاکستان کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک پُرامن اور خوشحال افغانستان خطے کے مفاد میں ہے، انسانی ہمدردی کی بنیاد پر افغان عوام کو بھرپور امداد فراہم کی گئی۔

مشترکہ پریس کانفرنس میں ترک صدر نے پاکستان کے عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

Comments

- Advertisement -