بدھ, نومبر 6, 2024
اشتہار

’اسرائیل کے حملے بند نہ ہوئے تو اقوام متحدہ طاقت کے استعمال کی سفارش کرے‘

اشتہار

حیرت انگیز

ترکیہ کے صدر طیب اردوان کا کہنا ہے کہ اگر اسرائیل نہ رُکا تو اقوام متحدہ طاقت کے استعمال کی سفارش کرے۔

طیب اردوان کا کہنا ہے کہ اگر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل غزہ اور لبنان میں اسرائیل کے حملے روکنے میں ناکام رہتی ہے تو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کو 1950 میں منظور کی گئی قرارداد کے مطابق طاقت کے استعمال کی سفارش کرنی چاہیے۔

انقرہ میں کابینہ کے اجلاس کے بعد انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کو طاقت کے استعمال کی سفارش کرنے کے اختیار پر تیزی سے عمل درآمد کرنا چاہیے جیسا کہ اس نے 1950 کے یونائیٹنگ فار پیس قرارداد کے ساتھ کیا تھا۔

- Advertisement -

انہوں نے مسلم ممالک پر بھی زور دیا کہ وہ اسرائیل کے خلاف اقتصادی، سفارتی اور سیاسی اقدامات کریں تاکہ اسے جنگ بندی قبول کرنے کے لیے دباؤ ڈالا جائے اگر اسے جلد بند نہ کیا گیا تو اسرائیل کے حملے انہیں بھی نشانہ بنائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں