تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

عمران خان کو سیاسی اختلاف پر دھمکانا اور گرفتاری کی کوشش ناقابل قبول ہے، امریکی رکن کانگریس

واشنگٹن: امریکی رکن کانگریس ایرک سوالویل نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو سیاسی اختلاف پر دھمکانا اور گرفتاری کی کوشش ناقابل قبول قرار دے دی۔

تفصیلات کے مطابق امریکی رکن کانگریس ایرک سوالویل نے پاکستان کی موجودہ صورتحال پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں لکھا پاک امریکا تعلقات علاقائی استحکام اور سلامتی کے لیے اہم ہیں۔

ایرک سوالویل کا کہنا تھا کہ حکومت کی عمران خان کو سیاسی اختلا ف پر دھمکانا اورگرفتاری کی کوشش اور ان کے حامیوں پر تشدد نا قابل قبول ہیں۔

امریکی رکن کانگریس نے کہا کہ ایسی صورتحال ہمارے دیرینہ دوطرفہ تعلقات کیلئے خطرہ ہے، فریقین تشدد سے بچنے کے لیے پرامن سیاسی عمل میں شامل ہوں۔

ڈیموکریٹ رکن کانگریس ایرک سوالویل ایوان کی جوڈیشری اورہوم لینڈ کمیٹیوں کے رکن ہیں۔

Comments

- Advertisement -