قومی ایئرلائن کی پرواز لینڈنگ گیئر بروقت نہ کھلنے پر طیارے کو فضا میں چکر لگا کر بحفاظت لینڈ کروا دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اےکی پرواز 536 کراچی سےسکھر آ رہی تھی کہ لینڈنگ سے قبل اس میں خرابی پیدا ہوئی، طیارے نے فضا میں 2 چکر لگائے بعدازاں لینڈنگ گیر نےکام شروع کر دیا۔
پی آئی اے کے کپتان نے پیشہ وارانہ مہارت اور تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے طیارے کو بحفاظت سکھر ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا۔
معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ایئرٹریفک کنٹرولر نے طیارےکو فوری گراؤنڈ کرنےکی ہدایت کر دی۔ ہدایت لینڈنگ گیر میں خرابی کی نشاندہی نہ ہونے پر دی گئی۔
Comments
- Advertisement -