تازہ ترین

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

’ارطغرل غازی‘ کے ’ترگت‘ نے شادی کرلی، تصاویر وائرل

مشہور ترک ڈرامہ سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں ’ترگت‘ کا کردار نبھانے والے معروف اداکار جینگیز جوشقون نے شادی کرلی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جینگیز جوشقون اور ان کی اہلیہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔ شادی کی تقریب مختصر تھی جس میں نامور ترک اداکاروں نے شرکت کی۔

شادی کی تصاویر سامنے آنے کے بعد ’ترگت‘ کے پاکستانی مداح حیران ہوگئے۔ وہ نہ صرف ترکیہ بلکہ پاکستان میں بھی یکساں مقبول ہیں۔ پاکستانیوں نے ڈرامے میں ’ترگت‘ کے کردار کو کافی پسند کیا۔

مزید پڑھیں: ’ارطغرل غازی‘ کے ’توتکین‘ کو بھارتی گانے میں دیکھ کر مداح حیران

مداحوں کی جانب سے جوڑے کو شادی کی مبارکباد پیش کی جا رہی ہیں۔

2020 میں جینگیز جوشقون نے اے آر وائی نیوز کو خصوصی انٹرویو دیا تھا۔ اداکار میں پاکستانیوں کی جانب سے ملنے والی محبت کی تعریف کی تھی۔

انٹرویو میں اینکر پرسن وسیم بادمی ان سے پوچھا تھا: ’آپ کو کب محسوس ہوا کہ آپ پاکستان میں بہت زیادہ مقبول ہوگئے ہیں‘۔

اس کے جواب میں ’ترگت‘ نے کہا: ’جب مجھے پاکستانی لڑکیوں کی جانب سے شادی کی پیشکش آنا شروع ہوئیں مگر میں شادی نہیں کر سکتا تھا‘۔

Comments

- Advertisement -