جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

ارطغرل غازی کے مرکزی کردار کی نئی تصاویر سامنے آگئیں

اشتہار

حیرت انگیز

استنبول: ترکی کے شہرہ آفاق ڈرامے ارطغرل غازی میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار ایگین آلتن کی نئی تصاویر سامنے آگئیں۔

ایگین آلتن نے سماجی رابطے کی فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصاویر شیئر کی جس میں وہ ساحل پر موجود ہیں۔

اس تصویر میں ترک اداکار نے سردیوں کے حوالے سے کپڑے زیب تن کیے جس کا مطلب ہے کہ وہ موسم سرما سے محظوظ ہونے کے لیے  ساحل پر گئے تھے جبکہ وہ ایک تصویر میں کیمرہ ہاتھ میں تھامے فوٹو گرافی بھی کررہے ہیں۔

- Advertisement -

اگین آلتن کی اس تصویر کو چند گھنٹوں میں 6 لاکھ سے زائد صارفین نے پسند کیا جبکہ سیکڑوں صارفین نے اس پر تبصرے کرتے ہوئے ایک بار پھر انہیں خوبصورت قرار دیا۔

واضح رہے کہ سلطنتِ عثمانیہ کے حوالے سے بنائے جانے والے ڈرامے میں ارطغرل غازی کا کردار ادا کرنے والے ترک اداکار سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر متحرک رہتے ہیں اور وہ وقتاً فوقتاً اپنی تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: ترک ڈرامے “ارطغرل غازی” کا سپاہی روشان پاکستان پہنچ گیا

یہ بھی پڑھیں: ارطغرل غازی کی پاکستانی عوام کو جشنِ آزادی کی مبارکباد

انسٹاگرام پر اُن کے فالوورز کی تعداد 37 لاکھ ہے جبکہ وہ صرف 156 آئی ڈیز کو فالو کررہے ہیں۔ انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اب تک 152 پوسٹیں شیئر کیں ہیں جنہیں مداحوں اور صارفین نے بہت پسند کیا۔

واضح رہے کہ سلطنتِ عثمانیہ کے حوالے سے بنایا جانے والے ترک ڈرامے کو اردو زبان میں پیش کرنے کے بعد ارطغرل غازی کو بہت زیادہ شہرت ملی، جس کے بعد جنوبی ایشیا میں ڈرامے میں کام کرنے والے اداکاروں کے مداحوں کی تعداد بڑھ گئی۔

ترک ڈرامے ارطغرل غازی نے نشر ہوتے ہی پاکستان میں مقبولیت کے نئے ریکارڈ بنائے تھے اور پہلی قسط کے ویوز کا ریکارڈ قائم ہوا جسے اب تک 7 کروڑ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے، یہ پاکستان میں کسی بھی ڈرامے کی ایک قسط کو سب سے زیادہ دیکھے جانے کا ریکارڈ ہے۔

پاکستانیوں کی جانب سے دی جانے والی محبت کے بعد ارطغرل غازی میں کام کرنے والے ترک اداکاروں نے پاکستان آنے کا اعلان بھی کیا مگر کرونا کی وجہ سے کوئی پاکستان نہیں آسکا البتہ انہوں نے متعدد بار پاکستانی ناظرین کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں